مہر خبررساں ایجنسی نے ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ چین نے بھارت اور پاکستان کو خطے کے اہم ممالک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ممالک کشیدگی ختم کرنے کے لئے مذاکرات کا راستہ اختیار کریں۔ ترجمان چینی وزارت خارجہ نے معمول کی نیوز بریفنگ میں کہا کہ پاکستان اور بھارت خطے کے اہم ملک ہیں، پاک بھارت مستحکم تعلقات خطے کے استحکام اور امن و سلامتی کے لئے انتہائی ضروری ہیں، امید ہےدونوں ملک تحمل سےکام لیتے ہوئے مذاکراتی راہ اختیار کریں گے۔ ترجمان چینی وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ چین پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات میں فروغ پرخوش ہے، سی پیک میں تیسرے فریق کی شمولیت پر پہلے ہی فریم ورک طے پاچکا ہے، چین تیسرے فریق کوشامل کرنے کے لیے ہر قسم کے مشاورتی عمل کے لیے تیار ہے۔
چین نے بھارت اور پاکستان کو خطے کے اہم ممالک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ممالک کشیدگی ختم کرنے کے لئے مذاکرات کا راستہ اختیار کریں۔
News ID 1888241
آپ کا تبصرہ